Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، مری گلیات ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ، لوئر دیر ، کالام ، مالم جبہ ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی 03 ، اسکردو منفی 01 اور بابوسر میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، بعض مقامات پر اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment