Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے ، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح ہے، ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے شی جن پنگ نے کہا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج یا تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتا، چین کی توجہ اپنے معاملات سنبھالنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت محاذ آرائی سے بہتر ہے، چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہیں، چین اور امریکا کی ٹیمیں فالو اپ جاری رکھیں، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کو تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بننا چاہیے، تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہونا چاہیے، دونوں ممالک تعاون کے طویل مدتی مفاد پر توجہ رکھیں۔ غیر قانونی امیگریشن، ٹیلی کام فراڈ، منی لانڈرنگ کے خلاف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اچھے مواقع ہیں۔

Related posts

بھارت کا پاکستانیوں کو فیک اِن کاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

Mobeera Fatima

سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment