Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چین کا نوجوانوں کیلئے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلان

بیجنگ: چین نے نوجوان ماہرین کے لیے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے “کے” ویزا متعارف کرایا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو گا۔ جس کے تحت اہل امیدوار کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت آسانی سے ملے گی۔

چینی “کے” ویزا ہولڈرز تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی اور کارباری تحقیق میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ جبکہ اس کے لیے کسی ملکی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر نافذ ہوگیا۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے پرمٹ لازمی ، اطلاق آج سے ہو گا

admin

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

امریکا میں شٹ ڈائون کے بعد ناسا بھی بند ، ہزاروں ملازمین فارغ

Mobeera Fatima

Leave a Comment