Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ pakistan navy کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تربیتی، میری ٹائم، پیشہ ورانہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاسی و عسکری امور سٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

Related posts

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

محکمہ جنگلات میں غیر قانونی بھرتیاں، سرکاری خزانے کو 9 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment