صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم مٹن اور بیف اب بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہو رہے۔
چکن کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 453 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح بیف بھی سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں، جو 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے مٹن اور بیف کی اوورچارجنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
