Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہو گئی۔

آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 475 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔

انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

پشاور میں 5 سال کے دوران 150 خواجہ سرا قتل ، بھتہ بھی وصول کیا جانے لگا

Mobeera Fatima

عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل ، مزید تبدیلیوں کا بھی امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment