ویزا اور ماسٹر کارڈ مبینہ طور پر تاجروں کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، جو کارڈ فیسوں ، انعام اور سہولیات کے ڈھانچے کو بدل دے گا۔
معاہدے کے تحت یہ نیٹ ورکس انٹرچینج فیس جو عام طور پر 2 تا 2.5 فیصد ہوتی ہے کو چند سالوں میں تقریباً 0.1 فیصد پوائنٹ تک کم کرینگے اور تمام کارڈز کو یکساں اہمیت دینے کے اصول کو نرم کرینگے جس سے تاجروں کو زیادہ فیس والے کارڈز کو مسترد کرنیکا اختیار مل جائے گا۔
معاہدے سے کارڈ قبولیت کے اصولوں پر جاری 20 سالہ قانونی لڑائی کا خاتمہ ہو گا، اور اس کے اثرات تاجروں کے منافع کے مارجن سے لے کر صارفین کے انعامی پروگراموں تک پورے شعبے میں محسوس کیے جا سکیں گے۔
انٹرچینج فیس میں کمی تاجروں کے لیے ریلیف کا باعث بن سکتی ہے، لیکن یہ منافع بخش کریڈٹ کارڈ انعامات کو بھی کمزور کر سکتی ہے جن پر بینک اور صارفین انحصار کرتے ہیں۔ صرف 2023 کے دوران بینکوں نے 72 ارب ڈالر انٹرچینج فیس کی مد میں جمع کیے۔
