Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ ، 40 ہزار ڈالر ملیں گے

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا ہے ، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں 69 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار جبکہ رنر آپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار جبکہ ساتویں نمبر کی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا ، گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق، 73 زخمی

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment