Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوئے کی ترغیب دینے پر مقدمہ درج

غیر رجسٹرڈ موبائل ایپس کے زریعے جوئے اور سٹے بازی کی مبینہ ترغیب دینے پر ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ بھی مشکل میں پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوئے اور سٹے بازی والی غیر رجسٹرڈ موبائل ایپس کی تشہیر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایجنسی کے مطابق رجب بٹ ایک معروف بیٹنگ ایپ ‘بینومو’ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، تاہم یہ ایپ کسی متعلقہ ادارے سے رجسٹرڈ نہیں ہے، اور نہ ہی اسے پاکستان میں قانونی حیثیت حاصل ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو متعدد بار انکوائری کے لیے طلب کیا گیا، تاہم پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایجنسی کے مطابق وہ غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Related posts

جذباتی تعلق ٹوٹنے پر مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، مشال خان

Mobeera Fatima

میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

Mobeera Fatima

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں کا خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment