Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

ڈی پورٹ والوں کے پاسپورٹ منسو خ کئے جائیں گے، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کا نام پانچ سال کے لئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا جائے گا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related posts

چین سمیت کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض

admin

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment