Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے پاکستانی کرکٹ فینز کو مایوس کر دیا ہے۔ 

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

تاہم 172 رنز کا بظاہر ایک اچھا ہدف بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اس طرح پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت کے ہاتھوں دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاندار بلے بازی پر ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے فائنل میں پہنچنا مشکل نظر آ رہا ہے۔

پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے دونوں اگلے میچ جیتنے ہوں گے. ایک میچ بھی ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

Related posts

نعمان کی شاندار بائولنگ، جنوبی افریقہ 269 رنز پر آئوٹ

Mobeera Fatima

پاک بھارت میچ، نیویارک میں ہوٹلز کے کرائے 600 فیصد بڑھ گئے

admin

عشب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر کینسو اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment