Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہو گا ، سعد رفیق کی حصہ لینے سے معذرت

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی۔

سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔

بزرگ سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی ، کاغذات کی جانچ پڑتال 11 اگست تک مکمل کی جائے گی، اپیلیں 12 سے 16 اگست تک جبکہ اپیلوں پر فیصلے 20 اگست تک کیے جائیں گے۔

Related posts

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

admin

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

سوات میں غفلت سے 17 جانیں ضائع ہوئیں ، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا ؟ پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment