Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت

لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک وسیع تراورعملی امن منصوبے کا بنیادی جزو ہونا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا کہ پائیدارسلامتی ہی حقیقی امن کی ضمانت بن سکتی ہے اور یہی ہمارا اجتماعی راستہ ہے۔

 

انہوں نےغزہ میں جاری تشدد، فوجی کارروائیوں اورانسانی امداد کی بندش کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے واضح کیا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر ایسے مؤثراورقابلِ عمل امن منصوبے پرکام کررہا ہے جوتمام فریقوں کیلئے قابلِ قبول ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی زندگی بہتر بنانا برطانوی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورہم ایسا سیاسی حل چاہتے ہیں جو خطے میں دیرپا امن لا سکے۔

Related posts

کورونا سے متعلق برطانوی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment