Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

غزہ کی بہادر طالبات: 11 نے انٹر کے امتحان میں 99 فیصد نمبر لیے

اسرائیلی فورسز حملوں سے تباہ حال غزہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں فلسطینی طالبات نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں۔

نتائج کے مطابق 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں جگہ بنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبات کی حیرت انگیز کارکردگی سے غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جنگی صورتحال سے نبر آزما ان طالبات کے خاندانوں کو برسوں بعد خوشی کا کوئی موقع میسر آیا جسے انہوں نے کھل کر منایا۔ اس موقع پر انہوں نے جشن منایا اور اپنی بیٹیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ برسوں سے مسلسل جاری جنگ، بمباری اور قحط جیسی صورتحال کے باوجود غزہ کے نوجوان دلجمعی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مشکل حالات نے ان کے جذبے کو کمزور نہیں کیا۔

Related posts

پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

کملا ہیرس کا کامیابی پر ریپبلکنز کو کابینہ میں لینے کا اعلان

Mobeera Fatima

سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے15 فیصد حصص خرید لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment