ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں بھی تاریخی اضافہ ہوا ہے دس گرام سونے کی قیمت 12ہزار89 روپے بڑھے سے 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ gold rates بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 141 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4ہزار 358 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
سونا نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان سونے کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے، عام آدمی کے لئے سونا خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
