ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، دو دن میں سونا 1900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 772 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے ریٹ 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3399 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
