Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار538 روپے سستا ہونے کے بعد 4لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 463 روپے کمی ہوئے جس سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 سال کی سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی کمی ہوئی، سونے کی قیمت 5.3 فیصد کی کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آ گئی،  پیر کے روز فی اونس قیمت 4 ہزار 381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔

Related posts

انڈے مہنگے ، مختلف شہروں میں مرغی اور سبزیوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment