سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، آج سونا 3500 روپے سستا ہو گیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ gold price میں 3001 روپے کمی ہونے کے بعد قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 35 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 3980 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
چاندی 130 روپے سستی ہونے سے فی تولہ قیمت 5022 روپے ہو گئی ہے۔
