Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر کا سابق سیلکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے  فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کی جانب سے سابق سلیکٹر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آرا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ایک سابق سلیکٹر نے ان سے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

اس ضمن میں بی سی بی نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15  دنوں میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میڈیا میں رپورٹ ہونے والے ان الزامات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے جو قومی ویمنز ٹیم کی سابق رکن نے ٹیم سے وابستہ چند افراد کے مبینہ نامناسب رویے کے حوالے سے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، اس لیے بی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جو معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرے گی۔

Related posts

ریئل ورلڈ فائٹ لیگ میں سنسنی خیز مقابلے منعقد

admin

پاکستان کیلئے نہ کھیل پایا لیکن پاکستان کیخلاف کھیل رہا ہوں، علی خان

admin

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment