وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے لیے سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں منظم سازش کا حصہ ہیں، افغان رجیم کی کمزوریوں کی وجہ سے دراندازی بڑھ گئی ہے، افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی، انہوں نے افغانستان سے جاری دہشتگردی کا بتایا، عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی لوگوں کادہشتگردوں کیساتھ گٹھ جوڑ ہے۔
