آسٹریلیا نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز بنائے ، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
آسٹریلیا کے مچل اون 37، کیمرون گرین 32 اور ٹم ڈیوڈ 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیمرون ہیٹمیئر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز کی اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے عاقل حسین جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچوں میچوں میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور تمام میچوں میں کینگروز نے ہدف کو باآسانی پورا کیا۔
