افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی سنگین صورتحال پر آسٹریلیا نے بھی قدم اٹھا لیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس، 3 وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ پابندیاں افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال کے باعث عائد کیں، طالبان کے اقتدار میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد آسٹریلیا نے ہزاروں افغان شہریوں کو پناہ دی، افغانستان کی بڑی آبادی انسانی امداد کی طلب گار ہے۔
