بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملے میں کل 3 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ میرانشاہ روڈ پر اُس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی سرکاری دورے پر جارہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کو آگ بھی لگادی۔
واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
