Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع اے سی سی کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کا اسپرٹ آف کرکٹ کو نقصان پہنچانا کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ رات ہونے والے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کارروائی کے زمرے میں آ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا۔

Related posts

آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کب تک ملک چلائیں گے؟ چیئرمین نیب

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کر دی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment