ایشین کرکٹ کونسل نے آج ہونے والے پاکستان اور یواے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پہلے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والے میچ کی پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پیجز پر لگایا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
اے سی سی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو آر ڈائی میچ ہو گا، جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرے۔
