Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا

متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان گزشتہ روز یواے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا، پاکستان اور اور بھارت کے میچ سمیت دیگر میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ابوظہبی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت چالیس درہم مقرر کی گئی ہے جوکہ پاکستانی روپے میں تین ہزار بنتی ہے، دبئی میں میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم 50 درہم رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 3 ہزار 8 سو بنتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ سمیت سات میچوں کے ٹکٹس کا پیکج بھی متعارف کرایا ہے جو کہ 1400 درہم ہے جبکہ پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 7 ہزار روپے ہوگا۔

Related posts

ژوب ، سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے پر لٹا دیئے

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں عید پر بھی لوڈشیڈنگ ، مختلف شہروں میں احتجاج ، سڑکیں بلاک

Mobeera Fatima

سینٹرل ایشین والی بال لیگ، پاکستان کا مقابلہ کل کرغزستان سے ہوگا

admin

Leave a Comment