Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشیا کپ ، اماراتی بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے

یو اے ای کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے ہیں۔

ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، اماراتی کرکٹ بورڈ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ممکنہ طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو پھر ایونٹ میں پاک بھارت کے تین مقابلے ہوں گے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ا یشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہم شائقین کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کرکٹ بورڈز نے اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا کہ سو فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

Related posts

افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکی، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں معاوضے کا پیکیج دوگنا ، چیکس کی تقسیم آج سے شروع ہو جائیگی

Mobeera Fatima

پشاور ، نوتھیہ میں ریلوے پٹڑی کے قریب خوفناک آتشزدگی ، درجنوں دکانیں اور کیبن خاکستر

Mobeera Fatima

Leave a Comment