ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا نواں میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
افغانستان ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاتح رہا تھا، افغانستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔
بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دو میچ کھیل چکی ہے آج اس کا تیسرا اور آخری میچ ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش کے دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹ رکھتا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم بی گروپ میں پہلے نمبر پر ہے اس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے چار پوائنٹس ہیں۔
