Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ارشد ندیم ٹریننگ کے لئے برطانیہ چلے گئے

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔

ایتھلیٹ اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ساتھ 11 اگست تک لندن میں ٹریننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم پنڈلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے پولینڈ میں اگست میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

وہ سوئٹزر لینڈ میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑابھی شریک ہوں گے۔

ڈائمنڈ لیگ 24 سے 29 اگست کو طے ہے، پاکستان ایتھلیٹ 13 سے 21 ستمبر تک ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوں گے۔

Related posts

امریکی وفد اپنی مرضی سے آ رہا ہے ، عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی تو دھرنا دینگے ، علیمہ خان

Mobeera Fatima

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment