Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

حکومت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں ملک و قوم کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثال خدمت کی ہے اور قوم ان کی ہمیشہ مشکور رہے گی۔ شہدائے وطن ہمارے سر کا تاج ہیں، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

 

Related posts

غزہ میں شدید غذائی قلت ، فلسطینی گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment