اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا۔ عدالتی نظام میں شفافیت سے سائلین کوفوری انصاف ملے گا۔ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اصلاحات کی ضرورت محسوس ہوئی تو 5 بنیادوں پر عدالتی نظام میں اصلاحات شروع کیں۔ مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیحی ہونی چاہیے۔ اور سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عوامی رائے کے لیے خصوصی پورٹل فعال کیا گیا ہے۔ اور وکلا سے متعلق تمام معلومات سہولت مرکز میں دستیاب ہوں گی۔ اور سہولت مرکز میں معلومات دفتری کام متاثر کیے بغیر دستیاب ہوں گی۔ جبکہ سہولت مرکز کا آج افتتاح ہو گا اور یہ یکم اکتوبر سے مکمل فعال ہو گا۔
