Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ماکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 47 ہزار 656 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے ،40 پیسے کا ہو گیا۔

 

Related posts

سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے، علی محمد خان

Mobeera Fatima

ایران کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج

Mobeera Fatima

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کااجراء، 84 ارب روپے سے زائد مختص

Mobeera Fatima

Leave a Comment