Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

بیورو رپورٹ(عمران سہیل)

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

حکومت پنجاب کی میزبانی میں دوسری عظیم الشان انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی پریس کانفرنس لاہور میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی باکسر محمد وسیم کی موجودگی میں کی گئی جس میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال اور جنرل سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن عرفان یونس نے بھی شرکت کی

اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ مئی 2025 میں کوئٹہ میں منعقد ہوئی تھی، جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی

دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر 2025 میں لاہور میں زبردست طریقے سے منعقد کی جائے گی

میگا ایونٹ 2 سے 3 دن تک منظم انداز میں جاری رہے گا، منتظمین

اس چیمپئن شپ میں باکسر محمد وسیم اپنے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

لاہور پاکستان کا دل اور ملک کا ثقافتی و تاریخی مرکز ہے اور زندہ دلان لاہور تفریح اور کھیل کے دلدادہ ہیں

لاہور اس چیمپئن شپ میں شریک ہونے والے دنیا بھر کے مشہور و معروف باکسرز، مایہ ناز آفیشلز اور کھیلوں کے شائقین کھیل کا کھلے دل سے خیر مقدم کرے گا

اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئن شپ کو انتہائی منظم اور موثر طریقے سے منعقد کرنے کے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں

ہم حکومت پنجاب کے بہت شکر گزار ہیں کہ جس نے اس فقیدالمثال چیمپئن شپ کے انتظامات کا بیڑہ اٹھایا ہے، منتظمین

یہ چیمپئن شپ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے عزم و ہمت, محنت, قوت برداشت اور قوت ارادی کا مظہر ہو گا، منتظمین

پاکستان کے نوجوانوں میں باکسنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، یہ چیمپئن شپ اس اہم بین الاقوامی کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کے شوق اور صلاحیتوں کو نئی جلا بخشے گا، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ

ایسے بڑے سپورٹس ایونٹس کی بدولت پاکستان میں اور کئی وسیم ابھر کر سامنے آئیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے، چیمپئن محمد وسیم

Related posts

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے، صدر ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment