پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس آج رات 8 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا۔
بورڈ آف گورنرز کے زیادہ تر اراکین آن لائن شریک ہوں گے،اجلاس میں کرکٹ سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوگی، چیئرمین پی سی بی آئی سی سی میٹنگز پر بریفنگ بھی دیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل اور ایشیا کپ سے متعلق مشاورت بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ایشیا کپ یو اے ای منتقل کرنے پر اجلاس میں تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبلیو سی ایل میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
