Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ، قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی امریکن بٹ کوائن (ABTC) کے شیئرز، گریفون ڈیجیٹل مائننگ کے ساتھ شراکت کے چند گھنٹوں میں 60 فیصد بڑھ کر قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی.

امریکن بٹ کوائن نے 2.1 بلین ڈالر کی نئی ایکویٹی ریزنگ کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ بٹ کوائن مائننگ آپریشنز کو وسعت اور کمپنی کے بٹ کوائن ہولڈنگز میں اضافہ کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کمپنی اب تک 2,443 بٹ کوائنز اپنے خزانے میں جمع کر چکا ہے، جن کی موجودہ قیمت 160 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

کمپنی کا ماڈل مائننگ کے ساتھ بٹ کوائن کو بطور اثاثہ رکھنے پر مبنی ہے، جیسے دیگر بڑی کمپنیاں مثلاً Marathon Digital کرتی ہیں۔

مارچ 2025 میں ٹرمپ برادران کے امریکن ڈیٹا سینٹرز اور کینیڈین مائنر Hut 8 کے اشتراک سے یہ کمپنی وجود میں آئی، معاہدے کے تحت  Hut 8 کے پاس 80 فیصد ملکیت ہے۔

Related posts

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، میں عوام کو جوابدہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment