Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب ، 10 کروڑ روپے کا خسارہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 4 ارب ، 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا،
پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون تک بند رہی، بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی ہوئی ، 2019 میں بھی فضا حدود کی بندش سے پی آئی اے کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں، صدر مملکت

Mobeera Fatima

پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025، اسٹیٹس معلوم کرنے کی مکمل رہنمائی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور

admin

Leave a Comment