Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، زیر قبضہ 75 فیصد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، غزہ کے زیر قبضہ 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر علاقے خالی کردیں گے، بقیہ 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنے سے یرغمالیوں کو غیرضروری خطرہ در پیش ہوگا، امید ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں حماس 10 زندہ یرغمالیوں کو واپس کرے گی جبکہ ہلاک یرغمالیوں میں سے نصف کی لاشیں بھی واپس دی جائیں گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیز فائر کے دوران جنگ بندی سے متعلق جن امور پر اختلافات  ہے ان پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ حماس نے فلاڈلفی کوریڈور اسرائیل فوج کے زیر اثر رہنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، یہ کوریڈور 100 میٹر چوڑا اور 14 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جہاں مصر، غزہ اور اسرائیل کی سرحدیں ملتی ہیں۔

Related posts

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

Leave a Comment