لاہور سمیت مختلف شہروں میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 150 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 300روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پیازکی سرکاری قیمت 135 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 250روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، لہسن کے سرکاری نرخ 190 روپے کلو ہیں جبکہ بازار میں 240 روپے میں دستیاب ہے۔
ادرک کے سرکاری نرخ 525 روپے کلو ہیں،بازارمیں 630 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے، ساگ کا سرکاری نرخ 33 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 50 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے کلو ہے، بازارمیں 110 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، مٹر کی سرکاری قیمت 305 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 350 روپے کلو فروخت جاری ہے۔
ملتان میں سرکاری نرخ نامہ میں پیاز کی قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، عام مارکیٹ میں پیاز 170 سے لے کر 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
