پاکستانی اور چینی سائنسدانوں نے گندم کی فصلوں کو فنگل بیماریوں سے بچانے کے لیے اہم جینیاتی دریافت کر لی ہے، جس سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
بین الاقوامی سائنسی جریدے رائس میں شائع اس تحقیق کے مطابق 47 اہم جینز کی نشاندہی کی گئی ہے جو گندم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے بابر حسین اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے قاسم رضا کی قیادت میں ہونے والی اس تحقیق میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر رانا محمد عاطف بھی مرکزی مصنف کے طور پر شامل تھے، تحقیق میں آسٹریلیا اور امریکہ کے ماہرین نے بھی حصہ لیا۔
تحقیق میں خاص طور پر ایم ایل او (میلڈیو لوکس او) جینز پر توجہ دی گئی ہے، جو گندم کو پاؤڈری میلڈیو نامی خطرناک بیماری سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، یہ بیماری دنیا بھر میں گندم کی پیداوار کو نصف تک کم کر سکتی ہے۔
