Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ابھیشیک بچن کا شعیب اختر کی لائیو شو کی بھول پر طنز

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک دلچسپ اور مزاحیہ بھول کی، جب وہ لائیو کرکٹ شو میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کا نام لینے کے بجائے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا نام لے بیٹھے۔

شعیب اختر نے کرکٹ شو میں کہا کہ اگر پاکستان کسی فرضی صورتحال میں ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر دے، تو مڈل آرڈر کا کیا ہوگا؟ ان کا مڈل آرڈر اتنا اچھا نہیں ہے۔ ان کی یہ بات سن کر شو کے پینل کے ارکان زور زور سے ہنس پڑے اور فوری طور پر ان کی اصلاح کی گئی۔

اس واقعے کا کلپ فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر خوب ہنسی اور تبصرے کئے، اس موقع پر اداکار ابھیشیک بچن نے بھی خود مزاحیہ انداز میں ٹویٹ میں لکھا کہ سر، تمام احترام کے ساتھ، لگتا نہیں وہ یہ بھی کر پائیں گے! اور میں تو کرکٹ کھیلنے میں بھی اچھا نہیں ہوں۔

Related posts

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی

Mobeera Fatima

کرکٹ سیزن 2025-26 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، 13 خواتین امپائرز بھی شامل

Mobeera Fatima

شاداب کی تنزلی، نسیم کی ترقی، نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment