Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ رک گیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے 16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی سماعت کریں گے۔

ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اس میں ترمیم اور پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی ۔

رجسٹرار کے مطابق ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی 21 جولائی کی سماعت کے لیے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا ۔ مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا، آئے گا تو ہی کچھ بتا سکیں گے۔

واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا  تھا ، عدالت نے 2 ہفتے میں وزیراعظم اور وزرا سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

Mobeera Fatima

مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی، قرضوں کا خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment