Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔

سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی توقع ہے، سردی کی اس لہر کو ماہرین موسمیات نے برد العجوز قرار دیا ہے، جو عام طور پر بہار سے پہلے آتی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ تک شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر رہے گی، اس لہر کے اثرات وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے جائیں گے۔
پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت صبح کے وقت صفر ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے جبکہ مملکت کے وسطی علاقوں میں 0 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مدینہ، مکہ، تبوک اور مشرقی صوبے سمیت ریاض اور نجران میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ظاہر کیا گیاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔

Related posts

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ

Mobeera Fatima

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment