حالیہ برسوں میں صحت اور فٹنس کی دنیا میں “پیپٹائیڈز” ایک نیا مقبول موضوع بن چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پیپٹائیڈزدراصل پروٹین کے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو جسم کے اندر مختلف حیاتیاتی پیغامات پہنچانے کا کام کرتے ہیں، یہ جسم کے خلیوں کو مرمت، نشوونما اورتوازن کی بحالی کے اشارے دیتے ہیں۔
صحت ماہرین کے مطابق پیپٹائیڈز کو مصنوعی طور پرتیارکرکے دواؤں یا انجیکشنز کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جسم کے مخصوص افعال کو بہتر بنایا جا سکے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق پیپٹائیڈز مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے، پٹھوں کی نشوونما، جلد کی تازگی اور مجموعی صحت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
