Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 18 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی، کیس ٹانک کی یونین کونسل اماخیل سے رپورٹ ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہو گئی، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے۔

رواں سال خیبرپختونخوا سے 7، سندھ سے 4 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے اب تک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Related posts

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

Mobeera Fatima

16 جولائی سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

admin

Leave a Comment