Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چیف جسٹس کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر فل کورٹ اجلاس آج ہو گا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر فل کورٹ اجلاس آج نماز جمعہ کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں 27 ویں ترمیم کے عدلیہ پر اثرات کے حوالے سے ججوں سے مشاورت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے تین ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق چیف جسٹس کو خطوط لکھے تھے۔

خط میں جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ ، 27 ویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے۔ فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔

Related posts

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

ٹماٹر سپلائی میں تعطل کے باعث مہنگے ، اگلے ہفتے سے قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment