78ویں جشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز شارجہ برانچ ایریا منیجر ذیشان احمد کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد پی آئی اے شارجہ آفس میں ہوا ۔
جس میں. پی آئی اے شارجہ سٹاف ۔ پیسنجرز اور اہم کمیونٹی ممبران شریک ہوئے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد قومی ترانے کو نہائت احترام سے سنا گیا۔
پاکستان زندہ باد کےنعروں کی گونج میں ایریا منیجر شارجہ ذیشان احمد نے سٹاف ممبران کے ہمراہ 78واں یوم آزادی کیک کاٹا ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ذیشان احمد نے کہا کہ پی آئی اے ایک بار پھر نمبر ون ایئر لائن بنے گی ۔پی آئی اے یورپ روٹ کا دوبارہ آغاز نہائت خوش آئیند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم زندہ دل قوم ہیں ۔ہمیں دنیا بھر میں وطن عزیز کا بہترین امیج پیش کرنا ہے ۔
جشن آزادی کے اس موقع پر ذیشان احمد نے تمام اوور سیز پاکستانیز کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے خصوصی ڈسکاونٹڈ ریٹس عوام کی خدمت میں پیش کر رہی ہے ۔
کیک کٹنگ تقریب میں ذیشان احمد ایریا منیجر پی آئی اے شارجہ و ناردرن ایمریٹس سمیت عاطف ندیم ۔شکیل انور سٹیشن منیجرز۔عامر اقبال اور خرم صاحب کی شرکت ۔
آخر میں وطن عزیز اور امارات کی سالمیت کی دعا کی گئی ۔
