Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اپنی سرزمین سعودی عرب کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عراقی وزیراعظم کی ولی عہد سے ملاقات

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو سعودی عرب یا خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

عرب نیوز کے مطابق عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور تنازعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے سلسلے کے چند روز بعد ہوئی۔ سعودی حکام کے مطابق ہفتے کے روز میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملوں کے باعث پروازوں کا نظام متاثر ہوا اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے مفادات مشترکہ ہیں۔

 

Related posts

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک کے رہنما شریف عثمان ہادی انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

اسرائیل کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment