Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کی سیئنر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس انتقال کر گئیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ علالت کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز( لاہورجنرل اسپتال) میں زیر علاج رہیں۔

اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ایونٹ کمپلیکس، جی او آر ون، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کی ساس کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے مریم اورنگزیب سے ان کی ساس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

Mobeera Fatima

جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج ذمہ داریوں سے معذرت کر لی

Mobeera Fatima

بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment