Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ایم ایس امتحان میں عمر کی حد اور چانسز میں اضافہ کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے پی ایم ایس(پراونشل مینجمنٹ سروس) امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی حد اور چانسز میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق پی ایم ایس امتحان میں شرکت کیلئے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی ہے جبکہ امیدواروں کو اب امتحانات کیلئے 3 کے بجائے کل 4 چانسز ملیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رعایت 2026اور2027 کے پی ایم ایس امتحانات کیلئے ون ٹائم ہوگی۔

حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے سیکشن 23 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے متعلقہ قواعد و ضوابط میں موجود کسی بھی امر کے باوجود یہ عمر اور چانسز میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

Related posts

علی امین گنڈا پور کا سامان کے پی ہائوس اسلام آباد سے غائب

Mobeera Fatima

حکومت سے خوش نہیں، کب تک ساتھ چلیں گے، اس کا بھروسہ نہیں، نبیل گبول

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment