Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ورلڈکپ 2027 میں پاکستان کا ممکنہ سپر 7 شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان کا ممکنہ سپر7 راؤنڈ کا شیڈول سامنے آ گیا ہے، قومی ٹیم سپر 7 میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اپنا پہلا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر 2027 کو نمیبیا کے ونڈہوک میں تین ٹیموں پر مشتمل سپر سیریز سے ہوگا۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیم گروپ مرحلے میں جگہ بنائے گی۔

گروپ مرحلے کا باقاعدہ آغاز 7 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جاری کردہ پری ٹورنامنٹ سیڈنگز میں پاکستان کو اے تھری کا درجہ دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف کیباخا پورٹ الزبتھ میں میدان میں اترے گی۔

30 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ وکٹوریہ فالز زمبابوے میں ہوگا، جبکہ 3 نومبر کو میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

بابر اعظم سے گلہ نہیں، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، نسیم شاہ

admin

بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار اور ناقابل یقین کارنامہ

Mobeera Fatima

کرکٹ لیجنڈز کا ٹاکرا آج، پاکستان فائنل کا فیورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment